Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی معیشت کا آئندہ 3 سال میں کیا حال ہوگا، عالمی بینک نے بتا دیا

2025 تک جی ڈی پی 3 فیصد سے نیچے رہے گی، مہنگائی میں کمی کی رفتار بھی سست رہنے کی پیشگوئی
شائع 02 اپريل 2024 01:49pm

عالمی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیش گوئی کردی جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا جس میں پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد، سال 2025 میں 2.3 فیصد اور سال 2026 میں2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، سال2025 میں 2.2 فیصد اور سال 2026 میں زرعی شرح نمو2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی، عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جبکہ مالی سال 2025 میں15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کا بتانا ہےکہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی2.2 فیصد اور مالی سال 2026 میں2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک، مالی سال2025 میں 7.4 فیصد اور مالی سال2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے6.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

World Bank

pakistan economy

اسلام آباد

Inflation

Pakistan Inflation