Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک اور مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2024 01:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو ریلی نکالنے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے سے بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کی سماعت کی۔

اس موقع پر ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل سردارمصروف نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر تمام کیس سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، استدعا ہےکہ تمام ملزمان کو بری کیا جائے۔

دوران سماعت عدالت نے عمران خان اور سابق وفاقی خزانہ اسد عمر کو مقدمے سے بری کر دیا

دوران سماعت عدالت نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو بری کرنے کاحکم سنادیا۔

عدالت نے مقدمے میں شریک ملزم ایم این اے راجہ خرم نواز سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم سنادیا۔

واضح رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی تھی۔

pti

asad umar

اسلام آباد

imran khan

Asad Umer

district and session court