Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلد پر سے بڑھتی عمر کے دھبوں کو ہٹانا اب صرف 2 چیزوں سے ممکن

ان دھبوں کو دور کرنے کیلئے اپنے گھریلو معالج کی مدد لیں
شائع 02 اپريل 2024 12:31pm

بڑھتی عمر کے ساتھ ظاہری شکل بھی تبدیل ہونا شروع ہو جاتی ہے کیونکہ چہرے پرجھریوں کی موجودگی کے ساتھ ساتھ جلد پرسیاہ دھبے بھی نمودار ہوجاتے ہیں ۔

یہ دھبے ، چہرے ،بازوؤں ، ٹانگوں ،کندھوں اور ہاتھوں پر ظاہر ہوسکتے ہیں ۔

دراصل جسم میں میلانن کی زیادہ مقدار ان سیاہ دھبوں اور ناہموار رنگت کا سبب بنتی ہے ۔

ویسے تو یہ دھبے خطرناک نہیں ہیں ،یکن اگر یہ دوسرے دھبوں کے مقابلے میں سیاہ ہورہے ہوں ، یا ان کے گرد ایک سیاہ دائرہ ظاہر ہو رہا ہو ، یا پھر وہ بڑھ رہے ہوں اور سرخ رنگ حاصل کرنا شروع کردیں تو پھر ڈاکٹر سے چیک کروانا بہتررہتا ہے ۔

لیکن کیا آپ جانتےہیں کہ ان دھبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سادہ گھریلو اشیاء کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ایک پیاز اور دوسرا سیب کاسرکہ ۔

پیاز کا رس ،زخموں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ سیب کا سرکہ ،جلد کی مردہ پرتوں کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے ۔یہ دو شفا بخش اجزاء ایک ساتھ مل کر جلد کو تازہ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں ۔

پیاز کے گودے کو سوتی کپڑے یا چھلنی میں چھان لیں ۔اس میں سے رس نکالنے کے بعد اس رس کو سیب کے سرکے کے ساتھ مکس کر لیں اور ان سیاہ دھبوں پر لگا لیں۔

یہ عمل دوہفتے تک مسلسل کرتے رہیں ۔آپ دیکھیں گے کہ یہ دھبے ہلکے ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔

صحت

lifestyle

Skin care

spots