Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی نوجوان نے ورلڈ ریکارڈز کی سینچری مکمل کرلی

عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں سب سے زیادہ ریکارڈز توڑ کر پہلے پاکستانی بن گئے۔
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2024 04:36pm

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرلی۔

عرفان محسود اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ جس میں انڈیا، برطانیہ، امریکا اور مصر سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان محسود کا کہنا تھا کہ میں 5 سے6 ماہ ایک ایک ریکارڈ کو توڑنے کے لئے محنت کی پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر ہمار نوجوان چاہیں تو 200 سے 300 ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عرفان محسود کو صدارتی ایوڑڈ بھی نوازا جا چکا ہے۔

پاکستان

lifestyle

world record

Guinness World Record