Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی 6 نصیحتیں

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں موٹویشنل اسپیکر ارم ضیا کی گفتگو
شائع 01 اپريل 2024 09:34pm
6 advices of Hazrat Ali - Baran e Rehmat | Aaj Entertainment

آج ملک بھر میں 21 رمضان کو یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، یوم علیؓ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شان پر طویل گفتگو کی گئی ، پروگرام میں شریک مہمانوں نے حضرت علیؓ کے فضائل بیان کئے ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے موٹویشنل اسپیکر ارم ضیا نے زندگی گزارنے کیلئے حضرت علیؓ کی بتائی گئی 6 نصیحتیں بھی بیان کیں ۔

ارم ضیا نے بتایا کہ حضرت علیؓ فرماتے ہیں ان 6 چیزوں کی کبھی شکایت نہ کرنا

اپنے قسمت کی

اپنے بچوں کے سامنے اپنے بڑوں کی

اپنا ذاتی گھر ہوتے ہوئے اس کی تنگی کی

اپنے ماں باپ اور اساتذہ کی

غیر کے سامنے اپنے دوست کی

رخصت کرنے کے بعد اپنے مہمان کی

MAYA KHAN

ramadan 2024

Baraan e rehmat