پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین محسن نقوی کا کاکول اکیڈمی کا دورہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاکول کیمپ میں زیر تربیت کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا جاٸزہ لیا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تقرری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اراکین کو بھی اعتماد میں لیا۔
چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کو سپورٹ کرنے پر پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اپ کا تعاون نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس لیول میں اضافہ کرے گا بلکہ مستقبل میں انہیں مزید نظم و ضبط کا پابند بھی بنائے گا، قومی کھلاڑیوں کی لگن اور اعلی جذبہ متاثرکن ہے فٹنس کیمپ کے بہتر نتاٸج آٸینگے۔
ملاقات میں کپتان بابر اعظم بھی موجود تھے۔ تاہم شاہین آفریدی سے انفرادی ملاقات نہ ہو سکی اور محسن نقوی کو دورہ مختصر کر کے واپس اسلام آباد جانا پڑا۔
Comments are closed on this story.