Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی حکومت نے کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ڈال دیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کیجریوال پر عدم تعاون کا الزام
شائع 01 اپريل 2024 06:49pm
کیجریوال کو عدالت سے واپس لے جایا جا رہا ہے۔ تصویر روئیٹرز
کیجریوال کو عدالت سے واپس لے جایا جا رہا ہے۔ تصویر روئیٹرز

نریندر مودی حکومت کے ایما پر گرفتار کیے جانے والے وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

کیجریوال کو کرپشن کے الزام پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ سے گرفتار کر رکھا ہے۔ انہیں پیر کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس نے کیجریوال کا 14 روزہ جیل ریمانڈ دے دیا۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیراعلیٰ جسمانی ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیے گئے تھے۔

پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیجریوال کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا تاہم عدالت کے سامنے دعویٰ کیا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ تفتیس میں بالکل تعاون نہیں کر رہے اور تفتیش کاروں کو گمراہ کرنے والے جوابات دے رہے ہیں۔

مودی کے حامیوں نے کیجریوال کو بطور وزیراعلیٰ اپنے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے جس پر دہلی ہائیکورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جواب مانگ لیا ہے۔

Arvind Kejriwal