Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ کی آزادی پر وکلا کنونشن، فل کورٹ کا مطالبہ

6ججز انصاف مانگ رہے ہیں، معاملے پر سپریم کورٹ کی فل کورٹ بیٹھنی چاہیے، لطیف کھوسہ
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 07:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کے زیر اہتمام عدلیہ کی آزادی کے عنوان سے کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن میں سابق صدر عارف علوی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ جب ریاست مدینہ کا ذکر کیا تو لوگوں نے مزاق اڑایا ،یہاں آڈیوز،ویڈیوز ریکارڈ ہوتی ہیں جس سے معاشرے تباہ ہورہا ہے ، سابق صدر نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کی درخواست بھی کی۔

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ کا وکلا کنونشن سے خطاب کیا کہا کہ 6 ججز انصاف مانگ رہے ہیں، معاملے پر سپریم کورٹ کی فل کورٹ بیٹھنی چاہیے، یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ججزاس وقت کہاں تھےجب جسٹس شوکت نےالزامات لگائے، کہا جا رہا ہے پہلےبھی مداخلت ہوتی آئی ہے، اب بھی ہونے دیں، یہ اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ ججز جانبدار ہیں، ہم ان تمام اعتراضات کو رد کرتے ہیں، سپریم کورٹ وزیراعظم کوطلب کرنے کے بجائے بندکمرے میں ملاقات کرے، سپریم کورٹ خود ایک ادارےکےطورپرایکشن لے۔

تحریک انصاف کے سئنیر رہنما حامد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء عدلیہ کی آزادی کی بحالی کےلیے صفحہ اول کے دستوں پر موجود ہونگے ،پاکستان بھر کے وکلا اپنے ججز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سینیئرقانون دان سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک میں آئین کی سر بلندی کےلیے سب کو نکلنا ہوگا۔ ہمارا الیکشن چوری کیا گیا ۔ سوچنا ہوگا ہم کس معاشرے کی طرف جا رہے ہیں۔

وکلا کنونشن سے خطاب میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ زندگی میں وہ لمحے آتے ہیں جب افرادکوقوم بننا پڑتا ہے اور اب وہ لمحہ آن پہنچا ہے، آج چادر چار دیواری کی کوئی عزت نہیں ہے، آج عدالتیں بھی خوف کا شکار ہیں، پوری قوم کو عدلیہ کی آزادی کی خاطر اٹھنا چاہئے۔

کنونشن کے بعد وکلاء نے جی پی او چوک سے ججز گیٹ تک ریلی بھی نکالی۔ وکلا کا مطالبہ تھا کہ چیف جسٹس آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت ازخود نوٹس لیں جو عوامی مفادات کے متعلق ہے۔

Arif Alvi

Lahore High Court

Lawyers Convention