مہنگائی کی شرح 23 ماہ کی کم ترین سطح پر
مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد رہی، ادارہ شماریات
مہنگائی کی شرح 23 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
مارچ میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری 2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71فیصد بڑھی، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا لیکن مارچ 2023 میں مہنگائی 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات نے رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں مہنگائی کی شرح 27.2فیصد رہی۔ جبکہ فروری میں مہنگائی 23.1 فیصد رہی تھی۔
price hike
Pakistan Inflation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.