Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشام حملے کا مقصد پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے، وزیراعظم

دہشت گری کا نشانہ بننے والے چینی انجینروں کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار
شائع 01 اپريل 2024 04:59pm

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بشام حملہ دہشت گردوں کا بزدالانہ فعل تھا، ایسے واقعے کا مقصد پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے، بشام واقعے کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کارفرما ہیں، دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف داسو کوہستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے داسو ڈیم کا دورہ کیا، جہاں چینی سفیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر دہشت گری کا نشانہ بننے والے چینی انجینروں کی یاد میں 30 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ وزیراعظم نے چینی باشندوں پر بشام کے مقام پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے تناطر میں داسو ڈیم منصوبے میں کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز سے ملاقات کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ حملے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سفارت خانے کا دورہ کیا، داسو ڈیم کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں، چینی ماہرین کی سیکیورٹی پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کیا۔

داسو تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آیا ہوں، دہشت گردی کے حملے میں 5 چینی انجینئر اورایک پاکستانی کی موت ہوئی، دہشت گردی کا مقصد پاک چین تعلقات کو سپوتاژ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بشام حملے میں پاکستان کے دشمن شامل ہیں، بشام واقعہ دہشت گردی کا بزدلانہ فعل تھا، دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چین کے انجینئرزکو ہرممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی، ہمارے چینی دوست پاکستان کی ترقی کی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی انجینئرز اور ورکرز سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِاعظم نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اور واضح اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں

چینی انجینئرز کا قافلہ کئی گاڑیوں پر مشتمل تھا، دھماکے کے بعد کوسٹر کھائی میں گری، ایف آئی آر درج

بشام حملے پر 12 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار، گاڑی اور حملہ آور افغانستان سے آئے، سی ٹی ڈی ذرائع

Shehbaz Sharif

Dasu Dam

PM Shehbaz Sharif

Attack on Chinese Engineers