Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلشن معمار میں بینک سے نکلنے والوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک جاں بحق

واقعے کے عینی شاہد کا بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا
شائع 01 اپريل 2024 03:41pm

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بینک سے نکلنے والوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جو دوران علاج دم توڑ گیا، فائرنگ سے 40 سالہ امجد جاں بحق اور 40 سالہ امان اللہ زخمی ہوئے۔

گاڑی میں سوار افراد بینک سے رقم لے کر نکلے تھے جبکہ واقعے کے عینی شاہد کا بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ 2 افراد کار پر جارہے تھے، موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، ایک ملزم نے ماسک اور دوسرے نے ہیلمٹ لگایا ہوا تھا، کار سوار ایک شخص کلمہ پڑ رہا تھا۔

firing

karachi

Sindh Police

Karachi Firing

gulshan e memar