Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاپنگ مال کے اندر فرش اچانک دھنسنے سے خاتون غائب، ویڈیو وائرل

خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
شائع 01 اپريل 2024 03:24pm

چین میں ایک خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گڑھے نے خاتون سمیت دکان میں موجوددیگر سامان بھی نگل لیا۔

چینی شہر ژینجیانگ میں ایک مقامی شاپنگ مال کے فلور کا کچھ حصہ اچانک زمین بوس ہو گیا، جس کے باعث مال میں موجود خاتون زمین کے اندر چلی گئی۔

اس فلور پر موجود خاتون اور ایک مزدور اس گڑھے میں جا گرے، جبکہ ساتھ ہی فلور پر موجود کپڑے بھی گڑھے میں گر گئے۔

شاپنگ مال کی دوسری منزل کا حصہ پہلی منزل پر جا گرا، جس کے باعث پہلی منزل پر موجود مزدور بھی اس کی زد میں آیا

شاپنگ مال کے ترجمان مسٹر ہوانگ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے۔

جس میں انہوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ زخمی دونوں افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ان کی حالت بھی بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو ٹانگوں میں چوٹیں آئی ہیں، جبکہ مزدور کے فریکچر آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ صارفین بھی ویڈیو پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

china

Women

shopping mall

sinkhole