گوگل نے معروف ایپ کو بند کرنے کافیصلہ کر لیا
گوگل کی جانب سے ویسے تو اپ ڈیٹ دینے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، تاہم اب گوگل کی جانب سے اپنے ایک ایپ کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کرنے جا رہا ہے، جبکہ صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کے بارے میں بھی بتا دیا ہے۔
رواں ماہ کی 2 تاریخ سے گوگل پوڈکاسٹ کو شٹ ڈاؤن کر دیا جائے گا، پوڈ کاسٹ کئی پلیٹ فارمز پر دلچسپ اور معروف سمجھا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے یہ خیال سامنے آیا ہے کہ کاروبار کے لیے الگ ایپ بنانے کے بجائے موجودہ ایپس میں ہی اسے شامل کر لیا جائے۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوگل نے گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہار نہیں مانی ہے، بلکہ پوڈ کاسٹ کے آئیڈیا کو ایک اور پلیٹ فارم یوٹیوب میوزک پر شفٹ کر دیا ہے۔
کمپنی اپنے تمام ریسورسز دو ایپس کے بجائے ایک ایپ پر لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، یعنی یوٹیوب میوزک پر۔
گوگل کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر میں ایپ بند کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا، ساتھ ہی گوگل کی جانب سے صارفین سے کہا جا رہا ہے کہ یوٹیوب میوزک کی سروس حاصل کرنے کے لیے صارفین کو پیسے دینے پڑیں گے۔
اگر صارفین کو پوڈ کاسٹ تک حصول چاہیے، تو انہیں 2 اپریل سے انویسٹ کرنا پڑے گا، تاہم گوگل کی جانب سے فلحال یہ قدم امریکی صارفین کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ صارفین چاہیں تو پوڈ کاسٹ ڈیٹا کو یوٹیوب میوزک ایپ پر شفٹ کر سکتے ہیں یا پھر کوئی دیگر پوڈکاسٹ کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
گوگل پوڈکاسٹ کو دیگر ایپس پر ٹرانسفر کا طریقہ کار:
سب سے پہلے گوگل پوڈکاسٹ ایپ کو اوپن کریں۔
اس کے بعد ایکسپورٹ سبسکرپشنز کے آپشن پر کلک کریں۔
تیسرے اسٹیپ کے طور پر ایکسپورٹ انڈر ایکسپورٹ ٹو یوٹیوب میوزک پر کلک کریں۔
اور پھر ٹرانسفر ٹو یوٹیوب میوزک ایپ پر کلک کریں۔
Comments are closed on this story.