Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
06 Rajab 1446  

رمضان اسپیشل : لذیذ نرگسی کباب افطاری کا بہترین انتخاب

آخری عشرے میں مزیدار ریسیپی کا لطف اٹھائیں ۔
شائع 02 اپريل 2024 01:57pm

رمضان کے آخری عشرے کاآغاز ہوچکا ہے اور آپکی عبادات کے ساتھ لذیذ پکوانوں کا سلسلہ بھی جاری ہو گا تو آج آپ نرگسی کباب سےاپنے گھر کی فیملی کے ساتھ افطاری کالطف اٹھائیں۔

اجزاء

قیمہ ، آدھا کلو ۔ پیاز ،دو عدد ، درمیانی ۔ لہسن ،آٹھ جوئے ۔ادرک ایک انچ کا ٹکڑا ۔نمک ، حسب ذائقہ ۔ پسی ہوئی لال مرچ ، ایک کھانے کا چمچ ۔چنے کی دال ، تین چوتھائی کپ ۔پسا ہوا گرم مصالحہ ۔ایک کھانے کا چمچ ۔سفید زیرہ ،ایک چائے کا چمچ ۔انڈے چار عدد ابلے ہوئے ۔ تیل تلنے کے لیے ۔ہری مرچ اور ہرا دھنیا ، حسب ضرورت ۔

ترکیب

قیمے میں لہسن ادرک ، پیاز ،چنے کی دال ، پسی ہوئی لال مرچ ، نمک ،سفید زیرہ ،پانی اور ہرا مصالحہ ڈال کر درمیانی آنچ پر پکا لیں۔

پانی خشک ہو جانے پر انہیں گرائنڈکر لیں ۔

ہتھیلی پر ایک ایک ٹکیہ بناتی جائیں اور درمیان میں ابلے ہوئے انڈےرکھ کر لپیٹ لیں ۔

باری باری تمام کباب بنا لیں ۔

تیل گرم کر لیں اور پھینٹے ہوئے انڈوں میں کباب ڈبو ڈبو کر تل لیں ۔

براون ہونے پر کباب کو نکالتی جائیں ۔۔

ایک ڈش میں سلاد کے پتے سجا کر اس پرکباب رکھ دیں اور گرما گرم کباب کا لطف اٹھائیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan recepi