Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلادیش میں عید کی چھٹیوں پر تنازع

وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سربراہی میں کابینہ کی جانب سے فیصلے کی توثیق کی گئی
شائع 01 اپريل 2024 12:25pm

بنگلادیش میں عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جہاں عید سے قبل ایک اور چھٹی کے اضافے کو حکومتی کابینہ نے مسترد کر دیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے قانون اور آرڈر کی جانب سے گزشتہ دن تجویز دی گئی تھی، جس کے مطابق عید الفطر سے ایک دن پہلے یعنی 9 اپریل کو بھی چھٹی دی جائے، جسے کابینہ نے مسترد کر دیا ہے۔

لبریشن وار افئیرز کے وزیر اے کے ایم مذمل الحق کا کہنا تھا کہ تجویز کیبنٹ کو بھیجی گئی ہے تاکہ عید کی چھٹیوں کو بڑھایا جا سکے۔

بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سربراہی میں کابینہ کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کو متسرد کرتے ہوئے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔

جبکہ تجویز کی وجہ بتاتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ عید سے قبل ایک دن کی چھٹی اپنے اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں کے لیے آسانی کے تحت دی جانے کی تجویز دی گئی تھی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے 10 اپریل سے 12 اپریل تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم 3 دن کے ساتھ ساتھ 2 مزید دن کی چھٹیاں آ رہی ہیں۔

13 اپریل کو ہفتہ ہے اور پھر 14 اپریل کو ’پُہیلا بوشاخ‘ ہے جسے بنگلادیش میں نئے بنگلا سال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے ’پُہیلا بوشاخ‘ بنگلادیش سمیت بھارتی ریاست وسطی بنگال، تریپورا، جھاڑکھنڈ اور آسام میں بھی بنایا جاتا ہے، جہاں مقامی طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔

Bangladesh

eid holidays

Sheikh Hasina