Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کرکٹر عالیہ ریاض کی منگی کرکٹ اسٹار کے چھوٹے بھائی سے ہوگئی

واہ کینٹ میں ہونے والی منگنی کی تقریب میں فیملی اور عزیز واقارب نے شرکت کی
شائع 01 اپريل 2024 12:12pm

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر عالیہ ریاض نے منگنی کر لی۔

عالیہ ریاض کی منگنی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس کے ساتھ ہوئی۔

واہ کینٹ میں ہونے والی منگنی کی تقریب میں فیملی اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔

 واہ کینٹ : فیملی تصویر میں عالیہ ریاض اور علی یونس کے ساتھ وقار یونس بھی موجود ہیں۔
واہ کینٹ : فیملی تصویر میں عالیہ ریاض اور علی یونس کے ساتھ وقار یونس بھی موجود ہیں۔

علی یونس کرکٹ کی کمنٹری کے شعبے سے وابستہ ہیں، جبکہ عالیہ ریاض نے 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

Waqar Younis

ALIA RIAZ