Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پروٹیکٹڈ‘ گیس صارفین کو سبسڈی کے بجائے بینظیر پروگرام سے تحفظ دیا جائے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے نے سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دے دی
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 01:17pm

آئی ایم ایف نے غریب ترین صارفین کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ گیس کے صارفین کے حوالے سے بھی ہدایات کر دی ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق پروٹیکٹڈ گیس صارفین کوبینظیرانکم سپورٹ پروگرام میکنزم کے تحت تحفظ دیا جائے۔

جبکہ گیس صارفین کی کراس سبسڈی متعلق آئی ایم ایف نے حکام کو نئی ہدایات دے دیں۔

آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ گیس صارفین کو بی آئی ایس پی میکنزم کے تحت تحفظ دیا جائے، پروٹیکٹڈ گیس صارفین کوتحفظ دیئے جانے تک کراس سبسڈی مرحلہ وار ختم کی جائے۔

آرایل این جی کو گھریلو صارفین تک منتقل کرنے کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کی جائے۔

واضح رہے گھریل وصارفین کو آر ایل این جی کی طرف منتقلی کی مد میں 40 ارب کی سبسڈی دی تھی، آر ایل این جی کی طرف منتقلی کی مد میں صارفین کو 29 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی.

جبکہ حکومت نے یکم فروری سے گیس کے نرخوں میں 40 تا 65.29 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

IMF

IMF PAKISTAN

Benazir Income Support

Subsidies

IMF Tax