Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بلغاریہ اور رومانیہ یورپ کے ویزہ فری زون میں شامل

شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے، رومانیہ
شائع 01 اپريل 2024 12:06pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

مشرقی یورپ کے ممالک بلغاریہ اور رومانیہ 13 برس کے انتظار کے بعد’شینگن ایریا’ میں شامل ہو گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق دونوں ممالک کے شہری اب بغیر کسی جانچ پڑتال کے آزادانہ طور پر فضائی اور سمندری سفر کر سکتے ہیں۔

خارجہ امور کے تجزیہ کار سٹیفن پوپیسکو کے مطابق شینگن میں داخلہ بلغاریہ اور رومانیہ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی اور شینگن ایریا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے جو دنیا میں آزادانہ نقل و حرکت کا سب سے بڑا علاقہ ہے۔

رومانیہ کی حکومت نے کہا کہ شینگن قوانین چار سمندری بندرگاہوں اور 17 ہوائی اڈوں پر لاگو ہوں گے۔

بلغاریہ اور رومانیہ اس برس کے آخر تک شینگن میں مکمل طور پر ضم ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

واضح رہے کہ 1985 میں بنایا گیا شینگن ایریا 40 کروڑ سے زائد لوگوں کو داخلی سرحدی کنٹرول کے بغیر آزادانہ طور پر سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Europe

Bulgaria

Romania

Schengen travel zone