Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشام خودکش حملے میں ہلاک 5 انجینئرز کی میتیں چین روانہ، نورخان ایئربیس پر تقریب

ہلاک چینی شہریوں کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 03:29pm

بشام خودکش حملے میں ہلاک پانچ چینی شہریوں کی میتیں منگل کو چین روانہ کر دی گئی ۔ طیارے کی روانگی کے موقع پر نورخان ایئربیس پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور دہشت گردی واقعے میں مارے گئے چینی شہریوں کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف اور چیف آف ایئر اسٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر تیس سیکنڈ کی خاموشی اختیار کی گئی، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف اور چیف آف ایئر اسٹاف کی جانب سے پھول رکھے گئے۔

تقریب میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

PM Shehbaz Sharif

China Pakistan

Attack on Chinese Engineers