Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ 7 بنیادی آداب جو بچوں کو لازمی سکھانے چاہئیں

والدین اپنے بچوں کو ایک مہذب اور شائستہ فرد کی حیثیت سے پروان چڑھائیں
شائع 01 اپريل 2024 10:58am

بنیادی اخلاق و آداب کی تعلیم صرف دوسروں کے لیے عزت نہیں سکھاتی ،بلکہ ایک پرامن ماحول کی بنیاد بھی تخلیق کرتی ہے ۔ آپ بچوں کوجو کچھ سکھاتے ہیں ،وہ ان کے اندراچھے اوصاف پیدا کر کے ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔

یہاں پر 7 ایسے آداب بیان کئے جارہے ہیں، جنہیں ہر والدین کو اپنے بچوں کا سکھانا چاہیے ، تاکہ ان کے بچے ایک شائستہ اور مہذب فرد کی حیثیت سے پروان چڑھیں۔

بات نہ کاٹیں

بچوں کو دوسروں سے گفتگو کرتے ہوئے بات نہ کاٹنے کی اہمیت بتائیں ۔ان سے کہیں کہ جب تک مخاطب شخص اپنی بات مکمل نہ کر لے ،وہ خاموشی اور توجہ سے سنے۔اس طرح وہ دوسروں کی رائے اور خیالات کی اہمیت بھی سیکھ جائیں گے ۔

اپنی باری کا انتظار کریں

اپنی باری کا انتظار سیکھانا ایک اہم سبق ہے ،خواہ وہ اسٹور کی لائن ہو یا کھیلتے وقت اپنی باری کا انتظار کرنا ہو ۔

اچھے الفاظ کا استعمال

نرم اور شگفتہ الفاظ روح کی تسکین اور محبت بھرے انداز کی طاقت رکھتے ہیں ۔

بچوں کو مہذب زبان کے استعمال کے لیے ان کے الفاط کا اثر بتائیں ۔مہربانی اور شائشتہ گفتگو ایک اچھا ماحول بناتی ہے ۔

شیئرنگ ازکیئرنگ

بچوں کو کھلونوں ،یا تجربات کو شیئر کرناسکھائیں ،تاکہ ان کےاندر تعاون اور دوستی کے جذبات پیدا ہوں ۔

اپنے بھائی بہنوں ، دوستوں یا مہمان بچوں کے ساتھ شیئر کرنا سکھانا انکی کمیونٹی کے شعور کو ابھارتا ہے ۔

اردگرد کے ماحول کی ازخود صفائی

فرش پر پھیلے ہوئےکھلونوں سے لے کرڈائننگ ٹیبل پر پھیلے ہوئے برتنوں تک، بے ترتیب چیزوں کو سمیٹنا سکھانا ،بچوں ان کے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرتا ہے ۔

اجازت لینا

بچوں کو کسی بھی چیز کے استعمال سے پہلےاجازت لینے کی عادت ڈالیں ،تویہ اپنے لیے والدیں کی طرف سے قائم کیے گئے حدود کی عزت کاتصور پیدا کرتا ہے ۔

اگر چہ وہ کسی سے کھلونا مانگنا ہو ،یا کسی کی کوئی شے لینی ہو، یا کہیں باہر جانا ہو ۔یہ ایک صحت مند تعلقات کی بنیاد بھی رکھتا ہے ۔

عزت سے بات کرنا

اچھے الفاظ کے ساتھ نرم زبان، دوسروں کے احساسات اور ادراک کو ظاہر کرتا ہے ۔بچوں کو سخت الفاظ کے استعمال کے بغیر اظہار کا شعور پیدا کریں ۔انہیں سکھائیں کہ سمجھداری سے کیے گئے الفاظ تعلقات اور شہرت پر اثر انداز ہوتےہیں ۔

Women

children

Parents

lifestyle

children behaviour