Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے پیٹرول کی قیمت تقریباً 10 روپے بڑھا دی، ڈیزل 3 روپے سستا

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2024 08:03am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

عیدالفطر سے قبل عوام کو مہنگائی عیدی میں دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ہوشرُبا اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کردیا گیا، اور پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے مقرر کردی گئی جو کہ پہلے 279 روپے 75 پیسے تھی۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ 15 روز کیلئے 3 روپے 22 پیسے کی کمی کی گئی اور نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جو کہ پہلے 285 روپے 56 پیسے تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق اتوار کی رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہو گیا ہے۔

اس سے پہلے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حکومت نے اگر ائی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا دیا تو پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

petrol price

Petroleum products

Petrol

petrol price hike

petrol rates