Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: رشتے کے تنازع پر گھر میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی

واقعہ لاہور کے علاقے رسول پارک میں واقع ایک گھر میں پیش آیا
شائع 31 مارچ 2024 09:52pm

لاہور میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں نتیجے میں فائرنگ کرنے والے شخص سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے رسول پارک میں واقع ایک گھر میں پیش آیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں سمن آباد پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ والے شخص ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب سرفراز کے گھر ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی، آج ندیم سرفراز کے گھر آیا اور فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ عرفان اور خاتون نادیہ بی بی زخمی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ بعد ازاں فائرنگ کرنے والے شخص ندیم نے بھی خودکشی کرلی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

firing

lahore