Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نے سولر پینل کی درآمد پر پابندی کا اعلان کردیا

مقامی انڈسٹری کی حمایت کی جائے گی اور مقامی طلب کو پورا کیا جائے گا
شائع 31 مارچ 2024 08:13pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بھارت نے یکم اپریل سے سولر ماڈیولز (پینلز) کی درآمد پر پابندی کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد مقامی طلب کو پورا کرنا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے 31 مارچ 2024 سے شروع کیے جانے والے سولر پروجیکٹس کو ماڈلز اور مینوفیکچررز کی منظور شدہ فہرست سے سولر ماڈیولز حاصل کرنے کی لازمی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

2021 میں بھارت نے ایک شرط عائد کی تھی جس کے مطابق سولر پروجیکٹ کے ڈویلپرز کو مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے منظور شدہ فہرست سے ماڈیول خریدنا لازمی بنا دیا گیا تھا۔

اب مودی حکومت اس شرط کو واپس لا رہی ہے کیونکہ اس کا خیال ہے کہ مقامی انڈسٹری بڑھ رہی ہے اور حکومت کو اس کی حمایت کی ضرورت ہے۔

فروری میں، حکومت نے کہا تھا کہ منظور شدہ فہرست کی پابندی یکم اپریل سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

اس فہرست سے استثنا ان منصوبوں کو بھی فراہم کیا گیا تھا جو مکمل ہونے کے قریب تھے، جنہوں نے مارچ کے آخر سے پہلے کریڈٹ لائن کھول دی تھی یا درآمد کے لیے ماڈیولز کے آرڈر دیے تھے۔

تاہم، اس حکم کو روک دیا گیا تھا اور پابندی کو دوبارہ نافذ کرنے کے تازہ ترین حکم میں ان میں سے کسی بھی چھوٹ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

مرکوم انڈیا ریسرچ کے مطابق، دسمبر 2023 تک بھارت کی مجموعی سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ کی صلاحیت 64.5 گیگا واٹ تک پہنچ گئی تھی اور سولر سیل مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کل 5.8 گیگا واٹ تھی۔

تحقیقی فرم کے مطابق ماڈیول مینوفیکچرنگ کی صلاحیت 150 گیگاواٹ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، اور سیل کی صلاحیت 2026 تک 75 گیگاواٹ تک پہنچنے کی امید ہے۔

Solar panels

India Ban Imports