Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

براہموس میزائل حادثہ، بھارتی فضائیہ نے غلطی تسلیم کرلی

میزائل کمبیٹ کنیکٹر جنکشن باکس سے جُڑا رہ گیا تھا، دہلی ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا گیا
شائع 31 مارچ 2024 07:23pm

بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل سامنے آگئی۔ مارچ 2022 میں بھارتی فضائیہ کا براہموس میزائل بھارت سے فائر ہوکر پاکستان میں آگرا تھا۔

بھارت کے روزنامے اکنامک ٹائمز کے مطابق براہموس میزائل کے کمبیٹ کنیکٹرز جنکشن باکس کے ساتھ جُڑے رہنے سے یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔

براہموس میزائل کے فائر ہوکر پاکستان میں آ گرنے کے بارے میں بھارتی حکومت کوئی بھی قابلِ قبول وضاحت کرنے میں ناکام رہی تھی اور مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے نااہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

نااہلی چھپانے کے لیے بھارتی فضائیہ کے افسران کے درمیان بھی الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہا۔ اب بھارتی فضائیہ نے براہموس کے حوالے سے دہلی ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے۔

جواب میں تسلیم کیا گیا ہے کہ براہموس میزائل کے کمبیٹ کنیکٹرز جنکشن باکس کے ساتھ جُڑے رہنے سے یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔

ونگ کمانڈر ابھینو شرما نے ایئر کموڈوراور اسکواڈرن لیڈر پر احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تحریری جواب میں سارا ملبہ جنگی عملے پر گرادیا گیا ہے جبکہ طیاروں کے بڑھتے ہوئے حادثات بھارتی فضائیہ کی غیر پیشہ ورانہ طرزِعمل کا واضح ثبوت ہیں۔

Brahmos Missile

ACCIDENTAL FIRE

ECONOMIC TIMES

IAF SUBMITS REPORT