Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب مغوی ٹریلر ڈرائیور گھر پہنچ گیا، حالت انتہائی خراب

ڈاکوؤں نے مغویوں کی رہائی کے لیے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
شائع 31 مارچ 2024 06:01pm

گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس آپریشن میں بازیاب مغوی ٹریلر ڈرائیور اپنے شہر بورے والا پہنچ گیا۔

بازیاب ٹریلر علی رضا کے جسم پر ڈاکوؤں کے تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ ڈاکوؤں کے تشدد سے مغوی کی حالت خراب ہے۔

ڈاکوؤں نے دو ٹریلر ڈرائیوروں مدثر صدیق اور علی رضا کو 10 مارچ کو اغواء کیا گیا تھا۔

ڈاکوؤں نے مغویوں کی رہائی کے لیے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

علی رضا بازیابی کے بعد گگو منڈی ریلوے اسٹیشن پر پہنچا تو مغوی کے خاندان کے افراد نے اس کا استقبال کیا۔

Kacha Robbers

Kacha Dacoits