Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رائزک انجکشن کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلی فیک نیوز مسترد

مورو کے اسٹور سے جعلی انجکشن ملے تھے، ڈریپ الرٹ کی غلط رپورٹنگ ہوئی، گیٹز فارما کے ترجمان کی وضاحت
شائع 31 مارچ 2024 04:05pm

معروف دواساز ادارے ’گیٹز فارما‘ نے اپنی ایک پروڈکٹ رائزک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گیٹز فارما کے پلانٹس عالمی ادارہ صحت، پی آئی سی اور ای اے ای یو کے طے کردہ معیارات کے مطابق کام کرتے ہوئے ہر اعتبار سے محفوظ اور موثر دوائیں تیار کرتے ہیں۔

الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گیٹز فارما کی پروڈکٹ رائزک 4 (40 ملی گرام) انجکشن کے حوالے سے پھیلائی جانے والی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ 12 فروری 2024 کو فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے سندھ کے علاقے مورو میں مارکیٹ کے معائنے کے دوران میسرز قلندری میڈیکوز (ہاسپٹل روڈ، مورو، نووشہرو فیروز) میں رائزک فور کے 40 ملی گرام کے جعلی انجکشن ملے۔

یہ نمونے گیٹز فارما کی تصدیق کے ساتھ کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے گئے۔ ہم نے تصدیق کی کہ یہ جعلی انجکشن ہیں جو ہمارے ادارے نے تیار نہیں کیے اور اتھارٹیز کو متعلقہ تقابلی تجزیہ فراہم کرتے ہوئے فوری کارروائی کی استدعا کی۔

گیٹز فارما نے ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کی غلط انداز سے رپورٹنگ کی مذمت کی ہے۔ اس طرح کی رپورٹنگ سے یہ تاثر ملتا ہے جیسے گیٹز کے یہ انجکشن غیر معیاری پائے گئے ہیں اور اِنہیں مارکیٹ سے واپس طلب کرلیا گیا ہے۔

fake News

GETZ PHARMA

COUNTERFEIT INJECTIONS

RIZEK IV INJECTION

SAMPLES FOUND IN MORO