Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوپ فرانسس اہم تقریب سے غائب، دنیا بھر کے کیتھولک عیسائی فکر مند

وپ فرانسس کو تقریب میں شرکت کے لیے ویل چئیر پر لایا گیا
شائع 31 مارچ 2024 04:00pm
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
تصویر بذریعہ: روئیٹرز

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ان دنوں بیماری کے باعث عوام میں شدید پریشانی کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں روم میں ’گُڈ فرائڈے‘ کی تقریبات میں غیر حاضر ہونے پر ان کی صحت سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے تھے جبکہ ان کی صحت سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔

تاہم اب پوپ فرانس منظر عام پر آ گئے ہیں، لیکن 87 سالہ پوپ فرانسس کمزور دکھائی دیے ہیں۔

ویٹیکن میں موجود سینٹ پیٹر اسکوائر میں ایسٹر کی تقریب منعقد تھی، جس میں ماس کے درمیان پوپ موجود تھے۔

تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کو تقریب میں شرکت کے لیے صبح بجے ویل چئیر پر لایا گیا تھا، جسے دیکھ ان کے چاہنے والے آبدیدہ اور حیران رہ گئے۔

اگرچہ 2 روز قبل اچانک ان کی عدم شرکت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو پریشانی میں بھی مبتلا کیا تھا، تاہم انہیں دیکھ کر ان کے چاہنے والے مطمئن بھی ہو گئے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ویٹیکن کا کہنا تھا کہ پوپ کی صحت کو مدنظر رکتھے ہوئے وہ ایسٹر کی پوری تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

گزشتہ روز پوپ کی جانب سے 6 ہزار افراد کے مجمعے میں ایسٹر کی تقریب میں شرکت کی گئی تھی۔پوپ کی جانب سے 10 منٹ کی تقریر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے خود غرضی اور بے حسی کی دیواروں کی مذمت کی تھی۔

تاہم گزشتہ روز کی تقریب کے دوران وہ تھکاوٹ کا شکار بھی دکھائی دیے، جبکہ مذہبی پیروکاروں سے مصافحہ کرتے بھی دکھائی دیے۔

جبکہ ویٹیکن نے اُس خبر کو بھی رد کر دیا ہے، جس میں پوپ کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے پوپ نے 2023 میں بھی ’ویا کروسس‘ کی تقریب میں شرکت منسوخ کر دی تھی۔جبکہ ان کے اسپتال میں قیام کی خبر بھی سامنے آئی تھی، جس میں ان کے ہرنیا کے آپریشن کی تصدیق ہوئی تھی۔

پوپ اگلے ماہ اپریل کی 28 تاریخ کو ایشیاء اور بحر الکاہل کے نیشنز کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، تاہم اس حوالے سے ویٹیکن نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔

صحت

Pope Francis

easter day

vatican