Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راحت فتح علی خان کیخلاف پوسٹ پر ساحر علی بگا کا بیان سامنے آگیا

معروف گلوکار علی ظفر کی ساحر علی بگا سے درخواست
شائع 31 مارچ 2024 12:18pm

حال ہی میں پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کے خلاف پوسٹ کی تھی، جس پر اب معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی میدان میں آگئے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے پاکستان میوزک انڈسٹری کے دو معروف گلوکاروں کے درمیان صلح کی ایک کوشش کے طور پر قدم اٹھایا گیا ہے۔

جس پر علی ظفر کی جانب سے ساحر علی بگا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیارے بھائی ساحر علی بگا! میں آپ سے درخواست کروں گا، خدارا رمضان کا احترام کریں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنی زبان کی حفاظر کریں اور دوسرے کی ذات کے بارے میں خود سے کوئی فیصلہ نہ کریں کیونکہ ہم سب میں کوئی نہ کوئی خامی ہے۔

اس پر ساحر علی بگا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ علی! اگر کسی سے متعلق کوئی سچ سامنے آیا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے گزشتہ روز مقبول کمپوزر اور گلوکار ساحرعلی بگا نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح کو منافق اور درندہ صفت کہہ ڈالا۔

ساحر علی بگا نے راحت فتح علی کان کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے ،جس میں انہوں نے کہا کہ “ راحت فتح علی خان سب سے بڑے منافق اور سفاک شخص ہیں ۔ خدا کی لعنت ہو منافق پر راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہے “۔

مداح انکے اس سخت بیان پر حیرت زدہ ہیں اور ان سے اس معاملے کی تفصیل چاہ رہے ہیں ۔

انکا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہو ،لیکن عوامی سطح پر انہیں اس طرح کے سخت الفاظ سے مخاطب نہیں کرنا چاہیے ۔

ali zafar

Pakistani Singer

Rahat Fateh Ali Khan

music industry

sahir ali bagga