کن علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مری، گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
ہزارہ، ملاکنڈ ڈویژن سمیت بالائی اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سندھ میں موسم خشک اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جب کہ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پشاورمیں 24 اور ایبٹ آباد میں 34ملی میٹر بارش ہوئی۔
Comments are closed on this story.