Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچن میں موجود قدرتی مصالحوں سے بیماریوں کا علاج ممکن

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت ماہر طب کی گفتگو
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2024 12:59am
Is it possible to treat diseases with natural ingredients in kitchen?| Baran e Rehmat | Maya Khan

آپ کے کچن میں بے شمار ایسی جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات ہیں جو آپ کی بیماری کا علاج ہیں۔ ہلدی، دار چینی، شہد، پودینہ، الائچی، لونگ، زیتون کا تیل بہت سی بیماریوں اور ان کی علامات میں اکسیر کا کام کرتی ہیں۔

آج ٹی وی کی افطار ٹرانسمیشن باران رحمت میں میزبان مایا خان سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر طب نے نہ صرف نہاری اور پائے کھانے کا صیح وقت بتایا بلکہ پروگرام میں اس بات پر بھی گفتگو ہوئی کہ کچن میں موجود کون سے مصالحے کس طرح فائدے مند ہوسکتے ہیں ۔

پروگرام میں ماہر طب نے بتایا کہ نہاری کا لفظ عربی کے لفظ نھار سے نکلا ہے جس کے معنی صبح سویرے ہوتے ہیں، یہ کھانا صبح سویرے ہی کھایا جاتا ہے اس لیے اس نہاری کہا جاتا ہے۔

ماہر طب نے بتایا کہ جن طریقوں سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں وہ ہماری صحت کیلئے نقصان دہ ہے لیکن جب ہم اپنے پکوان میں مختلف مصالحے شامل کرتے ہیں تو اس نقصان کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔

پروگرام میں ہوم گارڈن کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی مہمانوں کا مزید کیا کہنا تھا سنیئے ویڈیو کلپ میں

MAYA KHAN

ramadan 2024