Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے بورڈ سے تینوں فارمیٹ کی قیادت کا مطالبہ کر دیا، شاہین آفریدی ناخوش

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع
شائع 30 مارچ 2024 09:07pm

سابق کپتان بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تینوں فارمیٹ کی قیادت کا مطالبہ کر دیا۔

پی سی بی بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانا چاہتا ہے تاہم بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت کا مطالبہ کیا ہے۔

پی سی بی نے بابر اعظم کو ون ڈے اور اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت کرنے کی پیشکش کی ہے جب کہ اسٹار بلے نے دوبارہ کپتان بننے کے لیے شرائط عائد کرتے ہوئے حکام سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کی بات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید بات چیت کے لیے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے کاکول جاکر بابر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے موجودہ ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی سے متعلق دعویٰ کیا کہ وہ کپتان کی تبدیلی کی خبروں سے ناخوش ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا خواہاں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد طویل الامیعاد پالیسی کے تحت نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان آئندہ چوبیس گھنٹوں میں متوقع ہے۔

babar azam

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

t20 world cup 2024