عید الفطر پر پورے ہفتے کی چھٹی؟
وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت سے منسوب عید الفطر پر چار چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
سوشل میڈیا پر عید کی چھٹیوں کے حوالے سے کیبنٹ سیکریٹریٹ سے منسوب ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا، جس کے بعد وزارت داخلہ کا بیان آیا کہ سوشل میڈیا پر 9 سے 12 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کی بابت تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت چھٹیوں کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔
بھارتی سفیر نے پاکستان کی افطار ڈنر کی دعوت ہوا میں اُڑا دی
خیال رہے کہ جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 9 اپریل (منگل) سے 12 اپریل (جمعہ) تک ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
اگر یہ نوٹیفکیشن حقیقی ہوتا تو عوام کے مزے آجانے تھے، کیونکہ اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہونا تھیں۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جاتی۔
Comments are closed on this story.