اسلام آباد اور پنجاب میں تیز آندھی اور بارش، بجلی کا نظام درہم برہم
اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
راولپنڈی کے علاقوں سید پور ویلیج میں نو ملی میٹر، گولڑہ میں پانچ ملی میٹربارش، چکلالہ میں سات ملی میٹر، شمس آباد میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 4 فٹ پانی کی سطح پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن میں 80 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ اور فالٹز رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ فیڈرز میں آئی ٹین ٹو بری امام، کھنہ ڈاک جی ٹین تھری، ایچ ایٹ لوہی بھیر شاہدرہ اسکیم 2 ، ایف ٹین تھری، پشاور موڑ، ریس کورس، مسلم آباد، فتح جھنگ اور حسن ابدال شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جھنگی، ریڈیو پاکستان، سید پور فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
صادق آباد، شمس کالونی، مصرالش، محمدی چوک، ڈھوک سیداں کشمیر روڈ، چکری، نیو کلیام، چونترہ، نیو روات اور کلرسیداں فیڈرز پر بھی فالٹ اور ٹرپنگ رپورٹ ہوئے۔
آئیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیمیں الرٹ بارش روکتے ہی بجلی بحالی کی کاروائیاں شروع کر دی جائیں گئے۔
آئیسکو چیف اور آپریشن ڈائریکٹر کنٹرول روم سے بجلی بحالی کی نگرانی کر رہے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ساہیوال، بھلوال، میلسی، عارف والا، بورے والا، میانوالی، فاروق آباد، اوکاڑہ، رینالہ خورد، وزیرآباد، دنیاپور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
Comments are closed on this story.