Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کابینہ کی توسیع اور رانا ثنا کو اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

سابق صوبائی وزیر داخلہ کو قانون اور پارلیمانی امور سے متعلق ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2024 05:24pm

پنجاب حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرنے اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو اہم عہدہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خان کو صوبائی کابینہ میں سینئیر مشیر کا منصب دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو قانون اور پارلیمانی امور کے محکمے میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

پنجاب کابینہ میں مزید 8 وزرا شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

EXTENSION IN PUNJAB CABINET

RANA SANAULLAH KHAN

LAW AND PARLIAMENTARY AFFAIRS

SENIOR ADVISOR