Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف ہو نہ ہو ترقی ہمیں خود کرنی ہے، وزیر اعظم

پیٹرولیم کی وزارت کو منجھا ہوا مشیر چاہیے، سب کو مل کر کام کرنا ہے، کابینہ اجلاس میں اظہارِ خیال
شائع 30 مارچ 2024 03:10pm

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں۔ چینی انجینیرز کی دہشت گردی میں ہلاکت پر چینی سفارت خانے جاکر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس دہشت گردی میں ملوث افراد کو مثالی سزا دی جائے گی۔ اللہ ہمیں چیلنجوں کا سامنا کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو، ترقی ہمیں خود کرنی ہے۔ ہمیں زراعت کے شعبے میں بھی پیش رفت یقینی بنانی ہے۔ بجلی کی مد 58 ارب روپے چوری ہوئے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پنجسالہ منصوبے میں جو اہداف حاصل کرنے ہیں اُس سے متعلق کاغذات تمام صوبوں کو بھجوادیے گئے ہیں۔ ہم سب کو مل کر محنت کرنی ہے۔ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم کی وزارت کو منجھا ہوا مشیر درکار ہے۔ وزارتوں میں مایہ ناز سیکریٹری ہیں۔ ہمیں آئی ٹی اور معدنیات کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ممکن بنانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے ججوں کا تقرر شفاف طریقے سے ہونا ہوگا۔ لمز اور نسٹ سے امتحان لینے کا کہیں گے۔ پولیس اور لوئر جوڈیشری کی تنخواہ 100 فیصد بڑھادی تھی۔ اگر اپنی توانائی درست طریقے سے بروئے کار لائیں تو ملک کی حالت بہتر ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے۔ بری اور فضائی افواج کو مطلوب وسائل فراہم کریں گے۔

shahbaz sharif

cabinet meeting

IMF program

WORKING TOGETHER