Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

رمضان اسپیشل : کرسپی آلو بوندے سے افطاری کا لطف اٹھائیں

آلو بوندے کم بجٹ میں تیار ہونے والی مزیدار ریسیپی
شائع 30 مارچ 2024 05:13pm

آج کی مہنگائی کے اس دور میں رمضان میں نت نئے پکوان کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے، خصوصا جب بجٹ کم ہو۔ ایسے میں ہمارے آلو بوندے کم بجٹ میں تیار ہونے والی ریسیپی سے فائدہ اٹھائیں ۔

اجزاء

آلو، ابلے ہوئے، تین سے چار عدد پیاز، ایک درمیانی چوپ کی ہوئی تیل، دو کھانے کے چمچ ہلدی ،ایک چٹکی دھنیا چوپ کیا ہوا، دو کھانے کے چمچ رائی، چوتھائی چائے کا چمچ زیرہ، چوتھائی کھانے کا چمچ ادرک پسا ہوا، آدھا کھانے کا چمچ نمک ،حسب ذائقہ ہری مرچیں، دو عدد کٹی ہوئی پسا ہوا دھنیا ،آدھا چائے کا چمچ سونف ،ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا گرم مصالحہ ،ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ، دو کھانے کے چمچ کرھi پتے چار سے پانچ عدد۔

کوٹنگ کے لیے

بیسن آدھا کپ نمک حسب ذائقہ پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ ہلدی ،ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ،آدھا چائے کا چمچ۔

ترکیب

ابلے ہوئے آلوؤں کو پس لیں ۔

ایک برتن میں تیل ڈال کر گرم کر لیں اب اس میں ادرک ڈال کر تیس سیکنڈ کے لئے بھون لیں۔

اب اس میں چوپ کی ہوئی پیاز، کرھی پتے اور کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر فرائی کر لیں جب پیاز ہلکی براؤن ہوجائے تو اس میں ہلدی گرم مصالحہ، دھنیا پاوڈر اور سونف ڈال دیں۔

آنچ بند کر دیں پسے ہوئے آلو کو بھی اس آمیزے میں شامل کر دیں ۔

انہیں اچھی طرح مکس کر کے، اس پر لیموں کا رس اور دھنیا چھڑک دیں۔ اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور 3 سے 6 گول بالز کی شکل میں کباب بنالیں ۔

ایک پیالے میں بیسن، نمک ،پسی لال مرچ ،بیکنگ سوڈا کو ڈال کر تھوڑا تھورا پانی ڈال ایک ایسا پیسٹ با لیں ،جو نہ زیادہ پتلا ہو اور نہ گاڑھا ۔

ایک کڑاہی میں تیل کو گرم کر کے اس میں ایک ایک بال کو بیسن میں ڈبو کر ڈال کر تلتی جائیں۔

اور براون ہونے پر ایک ڈش میں نکالتی جائیں ۔

اس طرح سارے بالز تل لیں اور افطاری میں کیچپ اور ہری چٹنی کے ساتھ سرو کریں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle

ramzan recepi