Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھڑ سے جُڑی بہنوں میں سے ایک نے سابق امریکی فوجی افسر سے شادی کرلی

ویڈنگ ڈانس کی وڈیو وائرل، ایبی اور برٹنی 1990 میں پیدا ہوئیں، ریئلٹی شو سے شہرت ملی
شائع 30 مارچ 2024 01:36pm

دھڑ سے جڑی ہوئی بہنوں ایبی اور برٹنی ہینسل میں سے ایک (ایبی) نے امریکی فوج کے سابق افسر سے شادی کر رکھی ہے۔ ایبی اور جوش جوش باؤلنگ کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی۔ جوش باؤلنگ نرسنگ کے شعبے سے وابستہ ہے۔ شادی کے موقع پر بنائی گئی اِن کی رقص کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

ایبی اور برٹنی 1996 میں دی اوپرا ونفرے شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں اور اِنہوں نے 2021 میں شادی کی۔ شادی کی خبر رواں ہفتے ’ٹوڈے‘ میں شائع ہوئی۔

ہینسل سسٹرز کا فیس بیک پروفائل فوٹو شادی کے موقع کا ہے اس میں دونوں بہنوں کو شادی کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جوش باؤلنگ نے گرے سُوٹ پہن رکھا ہے۔

جوش باؤلنگ کے فیس بک پیج پر اور بھی بہت سی تصویریں ہیں جن میں انہیں تعطیلات کے دوران آئس کریم کھاتے ہوئے اور سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈنگ ڈانس کی وڈیو ’ٹوڈے‘ میں شادی کی خبر کے شائع ہونے پر وائرل ہوئی۔

ایبی اور برٹنی ایک سر اور دو دھڑوں والی بہنیں۔ کمر سے نیچے دونوں کے تمام اعضا مشترکہ ہیں۔ ایبی دائیں بازو اور تانگ کو کنٹرول کرتی ہے جبکہ برٹنی بائیں ہاتھ اور ٹانگ کو کنٹرول کرتی ہے۔

یہ بہنیں 1990 میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کی پیدائش کے وقت ان کے والدین پیٹی اور مائیک ہینسل نے اِنہیں الگ کرنے کے آپریشن کا آپشن قبول نہیں کیا تھا کیونکہ اُن کے خیال میں ایسا کرنا دونوں کی زندگی کے لیے خطرناک ہوسکتا تھا۔

خود ڈاکٹرز نے بھی کہا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں ان کے بچنے کا امکان کم تھا۔ دونوں بہنوں کو ریئلٹی سیریز ایبی اینڈ برٹنی میں حصہ لینے پر شہرت ملی۔

CONJOINED TWINS

ABBY AND BRITTANY

JOSH BOWLING

WEDDING DANCE VIRAL