Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ ججز کے خط پر کمیشن کا فیصلہ آج کرے گی،لاہور میں اجلاس جاری

ججوں کے خط کے معاملے پر انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2024 01:28pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

تین بار ملتوی ہونے کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ، کابینہ ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر بھی غور کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس لاہور میں ہو رہا ہے جس میں بیشتر وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط کے معاملے پر انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

مختلف مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس تین بار ملتوی کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے پانچ نکاتی ایجنڈے کے مطابق مالی سال دوہزار تئیس چوبیس کے وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل اسٹیٹمنٹ پیش کی جائے گی۔

پیپرا کی سالانہ رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کو اہم اہداف سونپیں گے، تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے مختصر، وسط اور طویل المدتی اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم وزارتوں اور ڈویژنز کو سونپے گئے اہداف پر بریفنگ اور رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔

Supreme Court of Pakistan

PM Shehbaz Sharif

judges letter