Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرلز کی حفاظت اب مشکل نہیں آسان ہے

تھوڑی سی کوشش سے آپ اپنے کرلز کو وائبریٹ کر سکتی ہیں
شائع 31 مارچ 2024 04:13pm

آپ اپنے کرلز کو برقرار رکھنے کے لئے پریشان ہیں کہ کہیں کوئی غلط طریقہ ان کے لُک اور آپکے پیسے کو ضائع نہ کر دے ۔

کرلز کو ہائیڈریٹنگ ،زیادہ شیپمو کو نظرانداز کرنے ،بالوں کو قدرتی طریقے سے سُکھانے ،اور اسے گرمی سے خراب ہونے سے بچانے اور سر کی کھال کی صحت کا خیال رکھ کر برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔

کرلز کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن سکتا ہے ،خصوصا اگر آپ کو خشکی اور بالوں کے جھڑنے کاسامنا ہو ۔مگر درست تکنیک اور پروڈکٹ کے ذریعے تھوڑی سی کوشش سے آپ اپنے کرلز کو وائبریٹ کر سکتی ہیں۔

یہاں آپ کے کرلز کو برقرار رکھنے کی آسان ٹپس کے زریعے مدد کی جارہی ہے ۔

ہائیڈریشن کنجی ہے

کرلز کو برقرار رکھنے کا ایک اہم پہلوانہیں ہائیڈریٹ رکھنا ہے ۔

کرلی ہیئر سیدھے بالوں کے مقابلے میں جلدی خشک ہو جاتے ہیں اور اسے خشک ہونے سے نمٹنے کے لیے ، موئسچرائزنگ شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کریں ،جو خاص کرلی ہیئر کے لیے بنایا گیا ہو

ایسی پروڈکٹ تلاش کریں، جو ہائیڈریٹنگ اجزاء جیسے مکھن ،کوکونٹ آئل یا آرگن آئل پر مشتمل ہو اور آپ کے بالوں کو نرم رکھیں ۔

بہت زیادہ دھونے سے گریز کریں

بہت زیادہ بالوں کو دھونے سے بالوں میں موجود قدرتی تیل بہہ جاتا ہے، جو آپ کے کرلز کو خشک اور روکھے ہونے کا سبب بن سکتا ہے ۔

اپنے بالوں کو اس کی ساخت اور لائف اسٹائل کی مناسبت سے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دھوئیں اور اس دوران آپ اپنے کرلز کو واٹر بیسڈ اسپرے استعمال کر کے ریفریش کر سکتی ہیں۔

مائیکرو فائبر یا ٹی شرٹ سے پونچھیں۔

عام تولیے کرلی بالوں کو رف کر سکتے ہیں اور ان کے ٹوٹنے کاباعث بن سکتے ہیں۔اس کی بجائے انہیں ری ہائیڈریٹ کرنے کے لیے مائیکرو فائبر تولیہ یا کوئی پرانی ٹی شرت سے اپنے کرلز کو دھونے کے بعد ان سے پانی نچوڑ لیں ۔

انہیں زیادہ نہیں رگڑیں کیونکہ یہ آ پ کے کرلز کی ساخت کوڈسٹرب کر دیں گے۔

اسٹائلنگ پروڈکٹ استعمال کریں

ایک مرتبہ جب آپ اپنے بالوں کو تولیے کے ذریعے پونچھ لیں ،تو اپنی پسندیدہ اسٹائلنگ پروڈکٹ لگائیں ،جو انہیں اپنی جگہ رکھنے میں مدد دے گا۔

ایسی پروڈکٹ کا انتخاب کریں، جو کرلی بالوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہوں۔ جیسے کرلی کریم، جیلز ،ماوسس وغیرہ ۔

اپنی انگلیوں کے ذریعے ان پروڈکٹ کو سر پر لگائیں اور انہیں جڑوں سے سروں پر لگائیں۔

سوتے وقت اپنے کرلز کا خیال رکھیں

ساٹن یا سلکی تکیے کے غلاف استعمال کریں، یہ طریقہ آپ کے کرلز کو نرم رکھے گا اور رگڑ سے پوری رات محفوظ رکھے گا۔

ٹرم کرتے رہیں

کرلز کو بہتر نظر آنے اور بالوں کے سروں پر موجود دو منہ کو ختم کرنے کے لیے انہیں ہر 8 سے 12 ہفتوں میں ٹرم کرتی رہیں اسطرح کرلز صحت مند اور گھنے رہیں گے ۔

گرمی سے اپنے کرلز کو بچائیں

اسٹائلنگ کے لیے ہیٹ کی زیادتی آپ کے کرلز کو خراب کر سکتی ہے اور ان کے شیپ کو کھو سکتی ہے۔ جہاں ممکن ہوسکے ہیٹ فری تکنیک استعمال کریں، جیسے ہیئر ڈرائنگ ،یا فوم رولرسے اپنا مطلوبہ اسٹائل بنائیں ۔

Women

lifestyle

Hair Care

beauty