Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ مالی سال توانائی شعبے کی سبسڈی میں 375 ارب روپے کٹوتی کا تخمینہ

نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرط پر توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کیا جا رہا ہے
شائع 30 مارچ 2024 12:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کرنے پر غور کررہی ہے۔ رواں سال کی نسبت آئندہ مالی سال توانائی شعبے کی سبسڈی میں تین سو پچھہتر ارب روپے کٹوتی کا تخمینہ ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے توانائی شعبے کو چھ سو ارب روپے سے زائد سبسڈی ملنے کا تخمینہ ہے، نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرط پر توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ڈیفرینشل اور ادائیگیوں کیلئے سبسڈی دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف سبسڈی، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی ملے گی، بلوچستان میں ایگری ٹیوب ویلز، فاٹا میں بجلی پر سبسڈی کیلئے رقم مختص ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی مد میں بھی وفاق کی جانب سے سبسڈی ملنے کا امکان ہے۔

economic crisis

budget

Energy Prices