Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برازیلین نسل کی گائے کی قیمت ایک ارب روپے

لائیو اسٹاک کی نیلامی کا میلا برازیل میں سجا تھا
شائع 30 مارچ 2024 11:52am

لائیو اسٹاک کی دنیا میں اب ایک نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے، جہاں ایک گائے کی نیلامی نے دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔

اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نیلامی کی ایک بڑی وجہ اس جانور کی خوبیاں بھی ہیں، جس کے باعث خریدنے والوں نے کروڑوں روپے کی بولی لگا دی۔

نیلور گائے اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، یہ بریڈ اپنے سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کُبھ کے باعث بھی مقبول ہے۔

تاہم اس گائے کی اصل تاریخ ہند سے ملتی ہے، نیلور گائے کو اونگولز کے نام سے بھی برازیل میں جانا جاتا ہے، اوکلوہاما یونی ورسٹی کے آرٹیکل کے مطابق 1962 میں برازیلین حکومت کی جانب سے بھارت سے 84 جانور امپورٹ کیے گئے تھے، جس میں اونگولز بھی شامل تھے۔

جبکہ پہلی بار اس گائے کی شناخت 1868 میں برازیل میں سامنے آئی تھی۔ جب ایک شپ بذریعہ سمندر برطانیہ کی جا رہی تھی اور اسے سلواڈور، باحیا میں روکا گیا، اسی شپ میں 2 اونگلوز موجود تھے۔ جہاں ان دونوں کو فروخت کر دیا گیا اور پھر 10 سال بعد ریو دی جینیریو میں اس گائے کی بریڈ سامنے آئی۔

یونی ورسٹی کے مطابق اس جانور میں کئی خصوصیات ہیں، جیسے کہ سختی اور پھُرتیلا پن، اس جانور کے بچے بھی فعال اور ایکٹو برتاؤ رکھتے ہیں۔

جسمانی طاقت کے ساتھ ساتھ خطرناک موسمی صورتحال میں بھی یہ جانور برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب نیلور گائے کی اسکن یورپین بریڈز کے مقابلے میں کافی دلچسپ ہے۔ سیاہ اسکن جس پر سفید یا گرے کوٹ موجود ہے، دھوپ کی تپتی کرنوں کو اثر انداز ہونے سے بچاتی ہیں۔

جبکہ لو لیول میٹابلزم بھی جانور کو ہیٹ ریزسٹنس بناتا ہے۔ قدرتی طور پر کیڑے مکوڑے جو کہ جانوروں کا خون چوستے ہیں، ان کے لیے نیلور کی ڈینس ٹیکسچر ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عالمی طور پر اس گائے کے گوشت کو بھی ذائقے کے لحاظ سے بہترین گوشت تصور کیا جاتا ہے، جس میں کم کیلریز ہوتی ہیں۔

Auction

brazil

livestock

cattle

nellore cow