Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

حکومت کو نواز شریف کی تشہیر کے لیے قومی خزانے کو استعمال کرنے سے روکا جائے، درخواست
شائع 30 مارچ 2024 11:01am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کسان کارڈ پر قائد ن لیگ نواز شریف کی تصویر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری نے کسان کارڈ سے سابق وزیر اعظم کی تصویر ہٹانے کی استدعا کی ہے۔

شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نواز شریف کسان کارڈ کا آغاز کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کارڈ کے ذریعے قومی خزانے سے نواز شریف کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے، قومی خزانے کو کسی بھی صورت ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

شہری کا کہنا ہے کہ عدالت، حکومت کو نواز شریف کی تشہیر کے لیے قومی خزانے کو استعمال کرنے سے روکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے نواز شریف کی تشہیر پر خرچ ہونے والا پیسہ نواز شریف سے ریکور کیا جائے۔