Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساحر علی بگا نے راحت فتح کو ’درندہ صفت اور منافق‘ کہہ ڈالا

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے صدارتی ایوارڈ نہ ملنے کا غصہ قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2024 11:54am

مقبول کمپوزر اور گلوکار ساحرعلی بگا نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح کو منافق اور درندہ صفت کہہ ڈالا۔

ساحر علی بگا پاکستان کے بہترین سنگر اور کمپوزر ہیں ،جو کئی سالوں سے اس انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں ۔ وہ پاکستانی ڈراموں کے کئی ہٹ ٹائٹل سونگ گا چکےہیں۔

گلوکار نے شہرہ آفاق غزل گو راحت فتح علی خان کے لئے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں اور اُن کے ساتھ کافی عرصے سے کام کررہے ہیں لیکن اُن کی حالیہ پوسٹ میں گلوکار کیلئے استعمال کیے جانے والے الفاظ نے بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

لیکن اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات سازگار نہیں رہے۔

حال ہی میں ساحرعلی بگا نے راحت فتح علی خان کے بارے میں سخت الفاظ کہے جو ان کے درمیان خراب تعلقات کا اشارہ دے رہے ہیں ۔

ساحر علی بگا نے راحت فتح علی کان کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے ،جس میں انہوں نے کہا کہ “ راحت فتح علی خان سب سے بڑے منافق اور سفاک شخص ہیں ۔ خدا کی لعنت ہو منافق پر ۔راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہے “۔

مداح انکے اس سخت بیان پر حیرت زدہ ہیں اور ان سے اس معاملے کی تفصیل چاہ رہے ہیں ۔ انکا یہ بھی کہنا ہےکہ ہوسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان نے ان کے ساتھ کچھ غلط کیا ہو ،لیکن عوامی سطح پر انہیں اس طرح کے سخت الفاظ سے مخاطب نہیں کرنا چاہیے ۔

ایک صارف کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ساحرعلی بگا صدارتی ایوارڈ ان کی بجائے راحت فتح علی خان کو ملنے کا غصہ اتا ر رہے ہیں۔

راحت فتح علی خان اپنے حالیہ تنازع کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ،جس میں وہ ملازم کو پانی سے گئے تھے ۔اور شائقین اس پر مضحکہ آمیز کمنٹس دے رہے ہیں ۔

lifestyle

showbiz

showbiz celebrities