Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپل شرما اب کپور خاندان میں شامل ہو گئے

سوشل میڈیا پر نیتو کپور ، رنبیر اور ردھیما کے ساتھ ویڈیوز وائرل
شائع 30 مارچ 2024 10:01am

مشہور و معروف کپل شرما اپنے اسٹینڈ اپ کامیڈی اور ٹاک شوز میں معروف شخصیات کو بطور مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کامیڈین سے اداکار بننے والے اداکار اپنے مزاحیہ ون لائنرز اور مزاحیہ اسکٹس سے شہرت حاصل کرنے کے بعد سے بالی ووڈ کے قریبی دوست بھی مانے جاتے ہیں۔

کپل شرما نے نیٹ فلکس پر اپنی آنے والی سیریز ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں رنبیر کپور، نیتو کپور اور ردھیما کپور کو مدعو کیا جس کے نشر ہونے سے قبل پرومو اور دیگر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

شو کے پرومو میں رنبیر، نیتو اور ردھیما ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں جس میں کپل، سنیل گروور، کیکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک بھی شامل ہیں۔

ایک ویڈیو کلپ میں کپل نیتو ، رنبیر اور ردھیما کےساتھ بیٹھے تعارف کرواتے ہوئے تعریفوں کے پُل باندھتے ہیں تو رنبیر ٹوک کر کہتے ہیں کہ آپ اتنا جھوٹ جب سے بولنے لگ گئے جس پر وہ واضح کرتے ہیں کہ ، ’یہ سب تو میں آپ (رنبیر) کے بارے میں بول رہاتھا۔‘

رنبیر اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ اس شو کی پہلی قسط کافیتہ کاٹتے ہیں تو بات چیت شروع کرنے سے پہلے ہر کوئی رقص کرتا ہے۔ اس دوران کپل نے نشاندہی کی کہ آیا رنبیر نے اپنی گرل فرینڈ کو ردھیما کا لباس تحفے میں دیا تھا تو اداکار نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے زیورات بھی تحفے میں دیے تھے۔

دی گریٹ انڈین کپل شو کا پریمیئر 30 مارچ 2024 کو رات 8 بجے نیٹ فلکس پر نشر ہوگا۔

Netflix

ranbir kapoor

Kapil Sharma

KAPOOR FAMILY