Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کرے گی

ایونٹ 31 مٸی سے 9 جون تک پولینڈ میں کھیلا جاٸیگا
شائع 30 مارچ 2024 09:28am
فوٹو۔۔فائل/روئٹرز
فوٹو۔۔فائل/روئٹرز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی ہدایت پر پی ایچ ایف نے قومی ٹیم کے نیشنز ہاکی کپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان، پولینڈ، کوریا، ملائیشیا، فرانس، جنوبی افریقہ، کینیڈا، آسٹریا، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نیشنز کپ میں حصہ لیں گی۔

نیشنز کپ کا فاتح ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شامل ہو جائے گا۔

نیشنز کپ سے قبل گرین شرٹس اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گی۔

sports

Pakistan Cricket Board

Pakistan Hockey Federation