Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کم کیلوریز کے ساتھ لذت بھرے سیخ کبابوں کیلئے 5 آسان ٹپس

ذائقہ پر سمجھوتہ کئے بغیر انہیں زیادہ صحت بخش بنایا جاسکتا ہے
شائع 30 مارچ 2024 10:37am
ٹائمز فوڈ
ٹائمز فوڈ

سیخ کباب بچوں اور بڑوں میں یکساں پسند کیے جاتے ہیں اور یہ ایشیائی کھانوں میں سے ایک پسندیدہ ڈش ہے .

اس ڈش کو خوشبودار مصالحوں اور چکن کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ۔اور اسے مکمل طور پر گرل کیا جاتا ہے ۔جس کے نتیجے میں نرم اور رس دار کباب تیار ہوتے ہیں ۔

تاہم یہ کباب اکثر چربی اور تیل سے بھرے ہوتے ہیں اور ان میں کیلوریز کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے ، اس وجہ سے وہ صحت بخش غذا کو برقرار رکھنے کے خواہاں افراد کی ترجیح نہیں ہوتی ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ گھر پر ،ہم ان چکن سیخ کباب کو زیادہ صحت بخش طریقے سے بنا سکتے ہیں اور وہ بھی ذائقہ پر سمجھوتہ کیے بغیر۔

بس ان آسان 5 تجاویز پر عمل کریں ۔

چکن کا انتخاب

صحت بخش چکن بنانے کا پہلا اور سب سے اہم قدم درست قسم کے گوشت کا انتخاب ہے ۔

سیخ کباب کے لیے چکن بریسٹ یا ران کے گوشت کا انتخاب کریں ،کیونکہ اس میں چربی کم ہوتی ہے ۔

چکن کاٹنے سے پہلے اضافی چربی کو ہٹا دیں ۔اس سے نہ صرف مجموعی کیلوریز کی مقدار میں کمی آئے گی،بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ آپ کے کباب ذائقے پر سمجھوتہ کئے بغیر صحت بخش ہوں ۔

تازہ مصالحوں کو ترجیح دیں

تازہ مصالحوں سے پر سیخ کباب بنانے کا سب سے اچھا مرحلہ خوشبودار مصالحوں کا مرکب ہے ،جو گوشت کے ذائقے کے ساتھ مل کر اسے اور لذیذ بناتے ہیں۔

بازار سے خریدے گئے تیار مصالحوں پر انحصار کرنے کی بجائے تازہ جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کا انتخاب کریں ۔

کٹی ہوئی لہسن ،ادرک، ہری مرچ ، دھنیا ،پودینہ، زیرہ پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر ، گرم مصالحہ وغیرہ کے امتزاج کا انتخاب کریں۔ یہ نہ صرف آپ کے سیخ کباب کا ذائقہ بڑھائیں گے بلکہ ان اجزاء کی وجہ سے انہیں غذائیت سے بھر پوربھی بنائیں گے۔

صحت سے بھر پور اجزاء کا انتخاب

جس قدر ممکن ہوسکے غذائیت سے بھر پور اجزاء کو شامل کرنے پر غور کریں ۔

باریک کٹی ہوئی گاجر ،ہری مرچ ،پالک نہ صرف سیخ کباب کا رنگ خوبصورت بنائیں گے بلکہ غذا میں فائبر اور وٹامنز ، معدنیات کا بھی اضافہ کریں گے ۔

آپ ان کی غذائیت کو بڑھانے کے لیے دال یا چنے بھی شامل کر سکتی ہیں ۔

کھانا پکانے کے لیے صحت بخش طریقوں کا استعمال

سیخ کباب کو تندور یا گرل پر پکایا جاتا ہے ۔ سیخ کباب کی غذائیت میں اضافے کے لیے ، بیکنگ جیسے متبادل طریقوں کا استعمال کریں ۔

کباب کو ایک بیکنگ شیٹ پر ترتیب دیں ، اور یقینی بنائیں کہ وہ باہر سے مکمل پکے ہوئے ہوں ۔اس سے چربی کی مقدار کم کرنے میں مدد ملے گی اور لذیذ ذائقہ بھی حاصل ہوگا ۔

پریزینٹیشن

پریزینٹیشن ہر پکوان کی جان ہوتی ہے ِ اگر آپ چربی پر سمجھوتہ کر بھی لیتی ہیں تو اس کی پریزنٹیشن کو دلکش بنائیں ۔

کباب کو سلاد ،ٹماٹر ،کھیرا اور لیموں کے رس کے ساتھ سجا کر پیش کریں ۔

دسترخوان

Women

lifestyle