Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

روس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں نے عوامی مقام پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا، روسی خفیہ ایجنسی
شائع 30 مارچ 2024 09:17am
فوٹو۔۔۔۔فائل/روئٹرز
فوٹو۔۔۔۔فائل/روئٹرز

روس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، تین دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

روسی خفیہ ایجنسی کے مطابق دہشت گردوں نے سٹیوروپول میں عوامی مقام پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق وسط ایشیائی ریاست سے ہے، ملزمان کو وسط ایشیائی ریاست سے ہی گرفتار کیا گیا۔

خفیہ ایجنسی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے گھر سے دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس ملی ہے۔

دوسری جانب ماسکو حملے میں ملوث نو افراد کو روس کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔

ملزمان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو بائیس مئی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس کےدارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور بم سے کیے گئے حملے میں 133 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

russia

terrorist attacks

Russia Concert Hall Attack