Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی پر پی ٹی آئی الزامات سندھ حکومت نے مسترد کر دیئے

کسی امیدوار کو گرفتار نہیں کیا گیا، جھوٹ اور پروپیگنڈا ان کا وطیرہ ہے، وزیر داخلہ
شائع 30 مارچ 2024 06:12am
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار۔ فائل۔۔فوٹو
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار۔ فائل۔۔فوٹو

پیپلز پارٹی رہنما آصفہ بھٹو کی این اے 207 نواب شاہ سے بلا مقابلہ کامیابی پر پی ٹی آئی کے الزامات سندھ حکومت نے مسترد کر دیئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے الزام عائد کیا تھا کہ آصفہ بھٹو کے مخالف امیدواروں کو گرفتار کیا گیا اور صرف آصفہ کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات منظور ہونے دیئے گئے۔ ۔ اس پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایک بیان میں کہا کہ نوابشاہ سےاین اے207کےامیدوارکوگرفتارنہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‏جھوٹ،منافقت اورپروپیگنڈاان لوگوں کا وطیرہ ہے، مشہوری اورسپورٹ کیلئےالزام سےگریزکیاجائے۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ انتخابات میں مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آئیں، انتشارکی سیاست جمہوریت کےحسن پربدنما داغ ہے۔

pti

PPP

aseefa bhutto