Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس قاضی کو ججز کے معاملے پر ایکشن لینا چاہئے تھا، اسد قیصر

پارٹی اجلاس میں اتفاق اور اختلاف دونوں ہوتے ہیں، کچھ چینل ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں، اسد قیصر
شائع 29 مارچ 2024 10:14pm
In the party meeting, there is disagreement as well as agreement: Asad Qaiser - Aaj News

ہماری پارٹی میں کوئی جھگڑا یا مسئلہ نہیں ہے، اجلاس میں جوبھی ہوتا ہے وہ بانی کےپاس جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی منظورکےبعد پالیسی بنتی ہے۔اسدقیصر کی آج نیوز کے پروگرام روبرو میں کہا کہ ، کچھ چینل ایک خاص ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں اور پارٹی کی ساخت کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز ہمیں بڑت توقعات تھے، انھوں نے اس موقعے پر اگر کمزوری دیکھائی تو تاریض ان کو معاف نہیں کرئے گی، نگراں حکومت میں عدالتی معاملات میں مداخلت کی گئی۔ مجھے قاضی فائز سےبہت زیادہ مایوسی ہوئی ان کو اپنے لوگوں لے لئے کھڑا ہونا چاہیئے۔

اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل میں جانےکافیصلہ ہمارامتفقہ تھا، الیکشن کمیشن ریموٹ کنٹرول سےچل رہا ہے، الیکشن کمیشن صرف آرڈرپڑھ کرسنادیتاہے الیکشن کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ سےرجوع کریں گے، یقین ہےکہ سپریم کورٹ سےہمیں ریلیف ملےگا، ہم اپنا قانونی حق استعمال کریں گے ہم پوری کوشش کریئں گے لیکن اگر کوئی نتیجہ نہ نکلا تو ہم سپریم کورٹ کےفیصلےکااحترام کریں گے۔

Asad Qaiser

judges letter