غریبوں کا بھونڈا مذاق؟ خیراتی تقریب میں عالیہ بھٹ کی 10 کروڑ کا ڈائمنڈ ہار پہن کر شرکت
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو خیراتی تقریب میں کروڑوں روپے کا ڈائمنڈ کا ہار پہننا مہنگا پڑ گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
جمعرات کے روز ہوپ گالا کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، یہ تقریب لندن میں منعقد ہوئی تھی، مگر اس تقریب کے آڈینس بھارتی تھے۔
سلام ممبئی فاؤنڈیشن نامی این جی او کی جانب سے اس تقریب میں خیراتی فنڈز جمع کیے جا رہے تھے، تاہم اس تقریب میں اداکارہ عالیہ بھٹ نیلے رنگ کا سفیر اور ڈائمنڈ کا ہار پہنے دکھائی دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عالیہ بھٹ کی پہلی خیراتی تقریب تھی، جس میں وہ پُر کشش ہار پہنے اور ساتھ ہی میچنگ کی سفیر کی انگوٹھی پہنے دکھائی دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہار اور انگوٹھی کی قیمت تقریبا 20 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔
تاہم اداکارہ کے اس مہنگے جیولری آئٹم پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کرتے، رشک کرتے اور انہیں مشورے دیتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
معروف بھارتی فلم گنگو بائی میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی اداکارہ ان دنوں اپنی بیٹی کے ہمراہ وقت بتاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.